اسلام آباد ( فاروق اقدس ) خوش شکل صنف نازک کی تعریفیں صرف شعرا کی میراث نہیں ، تقریر کے دوران 79 سالہ صدر ٹرمپ نے اپنی 28 سالہ پریس سیکرٹری کی تعریفیں شروع کر دیں، ٹرمپ نے پریس سیکرٹری کو خوبصورت چہرہ اور نہ رکنے والے ہونٹوں کو مشین گن سے تعبیر کیا، ان سے بہتر پریس سیکرٹری کسی صدر کے پاس نہیں کیا ایسا نہیں ہے؟،لوگوں نے تالیاں بجا کر تائید کی۔ تفصیلات کے مطابق بر صغیر کے دونوں اہم ممالک ہندوستان اور پاکستان کے شعراء نے صنف نازک کی تعریفوں میں جس ہنر اور فن کا مظاہرہ کیا ہے دروغ گوئی اور مبالغے کے حیرت انگیز ہی نہیں بلکہ روح فرسا ہونے تک کے تصوراتی ریکارڈ قائم کئے ہیں ان کی نظیر نہیں ملتی اور یہ سلسلہ ہنوز پوری شدت کے ساتھ جاری ہے جبکہ دونوں ممالک میں بعض شعراء کا تو روزگار ہی رومانوی شاعری یعنی خواتین کی منظوم تعریفوں سے وابستہ ہے گو کہ مغربی ممالک میں ایسے شعراء کم کم ہی ہیں جنہوں نے رومانوی شاعری کے حوالے سے شہرت حاصل کی جن میں برطانیہ کے "جون کیٹس " کا نام بھی اسی تذکرے سے ہوتا ہے صنف نازک کی اس تمہید کا اس وقت ہمارا حوالہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ ریمارکس ہیں جو انہوں نے وائٹ ہاؤس سے وابستہ اپنی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے بارے میں دیئے جو مغربی میڈیا میں بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔