• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کی ایبٹ آباد میں کارروائی، غیر قانونی سگریٹ کا بڑا کارخانہ پکڑ لیا

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )ایف بی آر نے ایبٹ آباد میں غیر قانونی سگریٹ کا ایک بڑا کارخانہ پکڑ لیا، ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد نے تمباکو کی غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آپریشنل غیرقانونی سگریٹ کارخانہ کو سیل کر دیا ، جس میں سگریٹ بنانے والی ایم کے 8 مشینیں، پیکنگ یونٹ، سٹیمپنگ اور بنڈل سازی کا سامان، پیکنگ میٹریل اور نان ڈیوٹی پَیڈ سگریٹ کی بڑی مقدار موجود تھی، یہ کارخانہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کے حجرےمیں لگایا تھا۔ تمام مشینری اور غیر قانونی مصنوعات ضبط کر لی گئی ہیں،۔
اہم خبریں سے مزید