کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں چوروں نے اسکول سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کچلاک میں گذشتہ رات کو چوروں نے ایک نجی اسکول کے تالے توڑ کر وہاں سے کمپیوٹر،پنکھےاور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئےنیو کچلاک پولیس اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔