• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ محنت کے55 سال سے زائد عمر کے ملازمین کوترقی دی جائے، آفیسرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ (پ ر) آفیسرز ایسوسی ایشن محنت و افرادی قوت یونٹ کے صدر محمد اعظم رئیسانی، نائب صدر خیر محمد رند اور دیگر عہدیداروں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ کے 55 سال سے زائد عمر کے سرکاری ملازمین کو سروس رولز کی نئی شرائط سے مستثنیٰ قرار دے کر انہیں فوری طور پر ترقی دی جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ سروس رولز میں ترمیم کا عمل تعطل کا شکار ہے، جس کے باعث بڑی تعداد میں افسران اور اہلکار بغیر ترقی کے ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ کئی ملازمین ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں۔
کوئٹہ سے مزید