• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر المومنین سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ سچے عاشق رسول تھے،علماء

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) امیر المومنین سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ سچے عاشق رسول تھے، آپؓ کا دور خلافت شجاعت تدبر امانت صداقت اور امت کی خیر خواہی کا دور تھا آپؓ کی چار پشتوں کو شرف صحابیت نصیب ہوا آپؓ نے سب سے پہلےمنکرین ختم نبوتﷺ کا خاتمہ کیا واقعہ معراج کی سب سے پہلے تصدیق بھی صدیق اکبرؓ نے کی ان خیالات کااظہار صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیرمولانا عبداللہ منیر،نائب امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی،خطیب جامع مسجد قندھاری مفتی محمداحمد خان،مولانا عطا الرحمٰن رحیمی،پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی ، مولانا محمد اویس،مولانا عنایت اللہ اور مولانا محمد طاہر توحیدی نے مختلف مساجد ومدارس میں سیدنا صدیق اکبرؓ کی مناسبت سے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا علما نے کہا کہ حضرت ابوبکرصدیقؓ سچے عاشق رسولﷺتھے محمدعربیِﷺ کی وفات کے بعد جھوٹے مدعیان نبوت منکرین زکوٰۃ اور دیگر فتنوں کےخلاف بیک وقت گیارہ محاذوں پر جہاد کیا اور فتنوں و فساد کا خاتمہ کیا انہوں نے کہا کہ خلافت راشدہ کے تاجدار پیکر صدق و وفا یار غار، رسول اکرمﷺ کے جانشین حضرت ابوبکرصدیقؓ بالغ مردوں میں پہلے مسلمان ہیں آپؓ کی چار نسلوں کو شرف صحابیت حاصل ہے حضرت ابوبکرصدیقؓ خلافت راشدہ کے سب سے پہلے چراغ ہیں آپ کی اسلام کے لئے قربانیاں نمایاں ہیں آپ نے سب سے پہلے کلمہ حق پڑھا اور امام الانبیاء سے صدیق کا لقب پانے کا اعزاز بھی حاصل کیا آپ کادور خلافت دو سال تین ماہ نو دن تھا جس میں اسلام کی سرحدیں گیارہ لاکھ مربع میل تک پھیلیں آپؓ کی اسلام کیلئے خدمات مشعل راہ ہیں۔
کوئٹہ سے مزید