• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد رول ماڈل ہے،ناقص خوراک کسی صورت قبول نہیں،ثاقب عباسی

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلی ٰ ثاقب عباسی نے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈاکٹر طاہر ہ صدیق کی جانب سے لوگوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کےلیے کیے گئے اقدامات کا خیرمقد م کیا ہے ،  ثاقب عباسی نے کہا کہ اسلام آباد پورے پاکستان کےلیے ایک رول ماڈل ہے اور یہاں پر فوڈ اتھارٹی کے لائسنس کے بغیر ناقص خوراک کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر ہ صدیق کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی نےا سلام آباد میں ریسٹورنٹ اور خوراک کا کاروبارکرنیوالوں کےلیے میرٹ پر لائسنس کے اجرا کو یقینی بنایا۔ اس کے ساتھ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لوگوں کو معیاری اور صاف ستھری خوراک کی فراہمی کےلیےبڑے پیمانےپر آپریشن کیے جارہےہیں۔
اسلام آباد سے مزید