اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ)مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور جیسے سانحات آج بھی شفاف تحقیقات کے منتظر ہیں، دہشت گردی ایک ایسا عفریت ہے جس کے خلاف پوری دنیا نے آواز بلند کی، مگر اس ناسور کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں، سانحہ اے پی ایس پشاور کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے حقیقی اور مکمل خاتمے کے لیے سب سے پہلا اور بنیادی قدم اے پی ایس کے مظلوم بچوں کے قاتلوں کو بے نقاب کرنا ہے۔