• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقن چیمپیئنز کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی

اسلام آباد (نامہ نگار) افریقی اسٹارٹ اپ کانفرنس (ASC) کا چوتھا ایڈیشن رائزنگ افریقن چیمپیئنز” کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی، کانفرنس میں افریقہ سمیت دنیا بھر سے ہزاروں جدت کار، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔۔ کانفرنس میں 25 ہزار سے زائد شرکاء شریک ہوئے، جن میں 35 سے زیادہ وزارتی وفود، 200 نمائش کنندگان، 300 بین الاقوامی ماہرین اور 150 سرمایہ کار شامل تھے۔ روانڈا کو مہمانِ خصوصی کا درجہ دیا گیا، جہاں اس کی ڈیجیٹل ترقی کو اجاگر کیا گیا۔"رائزنگ افریکن چیمپیئنز” کے عنوان سے منعقدہ اس کانفرنس میں ایک مسابقتی، خودمختار اور جامع افریقی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی تشکیل پر زور دیا گیا۔اس موقع پر نئی سرمایہ کاریوں، شراکت داریوں اور انکیوبیشن پروگرامز کے اعلانات بھی کیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید