• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائیاں، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت منشیات برآمد ،9گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے 7ملک گیر کاروائیوں میں 175.53 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 9 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، برآمدہ منشیات کی مالیت سوا 2 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، گلگت میں سکول کے قریب ملزم سے 450 گرام چرس برآمد،گرفتار ملزم کا طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف، کلفٹن کراچی میں کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانیوالے پارسل سے کارپٹ میں جذب 21.6 کلو آئس برآمد، موٹر وے ساہیانوالہ ٹول پلازہ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 80.4 کلو گرام چرس اور 60 کلو گرام افیون برآمد۔2 ملزمان گرفتار ،بیلا روڈ اسلام آباد پر ملزم کے قبضے اور گھر سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد ، موٹر وے ٹول² 2 اسلام آباد کے قریب 2 ملزمان سے 140گرام کوکین اور 140گرام آئس برآمد ، چونگی نمبر26اسلام آباد کے قریب ٹرک 2² 2.8 کلوگرام چرس برآمد ۔ملزم گرفتار کرلیا گیا ، ُپھاٹک راٹھیاں ڈسٹرکٹ جہلم کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان سے 400گرام آئس برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید