• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے یمن کے سفیر محمد مطاہر الصحابی کی ملاقات

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور یمن کے سفیر محمد مطاہر الصحابی کی منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں یمنی سفیر نے پاکستان سے اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا۔ یمن کے سفیر نے کہا کہ یمن اپنے برادر ملک پاکستان کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور اسکو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ملاقات میں سفارتخانوں اور سفارتی مشنز کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں معزز سفیر نے یمن کے سفارتخانہ کو ڈپلومیٹک انکلیو منتقل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید