• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کالونی آپریشن ، حکم امتناع ختم کرنے کی سی ڈی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے مسلم کالونی میں آپریشن کیخلاف حکم امتناع ختم کرنے کی سی ڈی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزاران کی جانب سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم امتناع کے باوجود بے رحمی سے آپریشن جاری رکھا گیا، لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں، لیڈی کانسٹیبل نے خود کشی کی کوشش کی، 30 ہزار سے زائد کی آبادی اور تین ہزار سے زائد گھر ہیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دئیے کہ نوٹس دئیے بغیر بلڈوزر چلانا نامناسب ہے، قانونی تقاضے پورے کرنے چاہئے تھے۔ سی ڈی اے کے وکیل کاشف ملک نے کہا کہ اسی نوعیت کا ایک کیس پہلے ایک سنگل بنچ طے کر چکا ہے، عدالت سے حقائق چھپائے گئے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید