• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SSGC، گیس چوری اور دیگر معاملات، ماہر افراد کی بھرتی ہوگی

? کراچی (اسد ابن حسن) سوئی سادھرن گیس کمپنی (SSGC) اپنے زیر انتظام علاقوں میں بڑے پیمانے پر گیس کی چوری روکنے، سوئی گیس تنصیبات کی مزید حفاظت اور اپنے بلوں کی ماہانہ بنیادوں پر یقینی وصولی اور بقایاجات کی ریکوری کے لیے بڑی تعداد میں ان شعبوں کے ماہر افسران بھرتی کرے گی۔ ان افسران کی بھرتی مستقل بنیادوں پر اور کچھ کی کانٹریکٹ بنیادوں پر ہوں گی۔ کچھ کانٹریکٹ عہدوں پر ریٹائرڈ میجر اور لیفٹنٹ کرنل بھرتی کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید