کراچی (اسد ابن حسن) کیبنٹ ڈویژن نے نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) کے لیے گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں لازمی ترقی کورس جو کہ لاہور کے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں 5 جنوری سے 8 مئی تک منعقد ہوگا، کے لیے وفاقی حکومت کے مختلف اداروں کے 66افسران کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مذکورہ فہرست میں فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے کسی بھی افسر کا نام شامل نہیں ہے۔