کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا حتمی مرحلہ آن پہنچا،کے ڈی اے نے پرائیویٹ فرم سے مزاکرات مکمل کر لئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نےاپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس مقصد کے لئے باقاعدہ ٹینڈر کیا تھا کے ڈی اے کی لینڈ سے متعلق ساڑھے پانچ لاکھ فائلوں کوکمپیوٹرائز کیا جائے گاہم فی ٹرانزیکشن فرم کو پانچ ہزار روپے دیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ کے ڈی اے لینڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لئےبڑے پیمانے پر کارروائی کرنے جا رہے ہیں شہر میں کے ڈی اے اسکیموں کا سروے کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہےپہلے مرحلے میں ٹارگٹ پٹرول پمپ،شادی ہال ،اسکولز ،ریسٹورنٹس وغیرہ کو نوٹسز جاری کئے جائیں گےجس میں بھاری جرمانے اور پلاٹوں کی لیز بھی منسوخ کی جائے گیانہوں نے کہا کہ یہ اقدام ریکوری کو بہتر کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے کیونکہ اس وقت کے ڈی اے کے پاس پیسے نہیں ہیں۔