• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کالونی کے مکانات ریٹائرڈ افسران و ملازمین سے خالی کرانے کا حکم

حیدرآباد(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کالونی کے مکانات ریٹائرڈ ڈاکٹرز،افسران اور ملازمین سے خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لمس کی ڈاکٹر گلشن آرا کی جانب سے 2016ء میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی رہائشی کالونی کے مکانات جو حاضر سروس ملازمین اورافسران کو دئیے جاتے ہیں۔ان پر ریٹائرڈ پروفیسرز، ڈاکٹرز، انتظامی افسران اور ملازمین قابض ہیں۔ان کے بااثر ہونے کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ مکانات خالی کرانے سے قاصر ہے۔عدالت نے درخواست پر پہلے بھی ریٹائرڈ افسران وملازمین سے گھر خالی کرانے کے احکامات دئیے تھے لیکن ان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید