کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے منگل کو مختلف ایئر لائن کی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 89 میں تاخیر ہوئی۔ شدید دھند کے باعث ملتان سے کراچی، دبئی، جدہ کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ملتان ایئرپورٹ کی 14 پروازوں کی امد اور روانگی میں تاخیر کی گئی۔ اسلام آباد گلگت کی 4، لاہور دبئی کی 1 پرواز منسوخ کی گئی۔