• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید

باجوڑ،پشاور( نمائندہ جنگ ،ایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک ) باجوڑکے تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔ پولیو مہم کے دوسرے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیکورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار سجاد کو شہید کردیا۔ اس دوران مقامی شخص فضل حیان ٹارگٹ کلر کو پکڑنے کی کوشش کررہے تھے کہ ٹارگٹ کلر نے اس پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سویلین شخص فضل حیان ولد فضل امیر بھی شہید ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید