• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اور CSA کے اشتراک سے عدلیہ، انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطے کی نئی مثال

لاہور(آصف محمود بٹ )پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اور سی ایس اے کے اشتراک سے عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطے کی نئی مثال۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ساتھ مستقل تعاون کیلئے پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق ، سول سروس ٹریننگ میں عدالتی اٹیچمنٹ کو باقاعدہ جزو بنایا جائے گا۔، ڈی جی سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ پروگرام سے پالیسی سازی اور انتظامی فیصلوں کی تربیت سے نہ صرف غیر ضروری مقدمات میں کمی ہوگی بلکہ حکمرانی کے معیار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کی معزز چیف جسٹس مس جسٹس عالیہ نیلم کی سرپرستی اور تائید سے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے پروبیشنری افسران کے لیے پہلی مرتبہ جوڈیشل اٹیچمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ دو روزہ پروگرام پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے سول سروسز اکیڈمی لاہور کے اشتراک سے 15 اور 16 دسمبر کو منعقد کیا جس کا مقصد مستقبل کے سول افسران کو عدالتی نظام، آئینی اختیارات اور سرکاری فرائض کی قانونی حدود سے عملی طور پر آگاہ کرنا ہے۔یہ پروگرام سول سروس ٹریننگ کے روایتی ڈھانچے میں ایک اہم اور دور رس تبدیلی کی حیثیت رکھتا ہے، جس کے تحت پروبیشنری افسران کو اپنے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں ہی عدلیہ کے کردار، عدالتی طریقہ کار اور انتظامیہ کی قانونی ذمہ داریوں سے روشناس کرایا گیا۔ اس کا بنیادی مقصد آئینی حدود میں رہتے ہوئے انتظامی فیصلوں کی حوصلہ افزائی، غیر ضروری سرکاری مقدمہ بازی میں کمی اور متبادل تنازعات کے حل کے طریقہ کار کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید