• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الحرام میں بالائی منزل سے کودنے والے شخص کو سیکیورٹی گارڈ نے بچا لیا، ویڈیو وائرل

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

مسجد الحرام میں بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کو وہاں تعینات ایک سیکیورٹی گارڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا۔

رپورٹس کے مطابق نیچے تعینات سیکیورٹی گارڈ نے فوراً مداخلت کر کے اس شخص کو گرنے سے بچانے کی کوشش کی، اس دوران وہ خود بھی زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد دونوں افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملے کو سنبھال لیا گیا ہے اور تمام ضروری طریقۂ کار پر عمل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم خودکشی کی کوشش کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے زخمی اہلکار ریان آل احمد سے رابطہ کر کے ان کی شجاعت، فرض شناسی اور مستعدی کو سراہا۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 2017 میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک شخص نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی، اس وقت ہزاروں زائرین طواف میں مصروف تھے۔