• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمچے……

’’ہم ہر قسم کے برتن بناتے ہیں، مگر چمچے ہماری خاصیت ہیں۔‘‘

میں مجو کو اپنی نئی فیکٹری کا وزٹ کرا رہا تھا۔

جدید مشینیں، یونیفارم پہنے کاریگر، صاف ستھرا ماحول۔

’’یہ ڈیڑھ کروڑ کی مشین جاپان سے منگوائی ہے۔‘‘ میں نے کہا۔

’’اس پر ہم ایک منٹ میں ساٹھ چمچے بناسکتے ہیں۔‘‘

’’یہ مشین سراسر گھاٹے کا سودا ہے۔‘‘ مجو نے تاسف سے سر ہلایا۔

’’تم نے ڈیڑھ کروڑ ضائع کر دیے۔‘‘

’’کیا مطلب ہے تمہارا؟‘‘ میں نے بھنا کر پوچھا۔

’’مطلب یہ کہ پاکستان میں لاکھوں دفاتر اور کارخانے ہیں،

اُن میں سے کسی ایک دفتر میں بھی یہ مشین نہیں،

اس کے باوجود ہر جگہ چمچوں کی بھرمار ہے۔‘‘

تازہ ترین