آئی سی سی نے کہا کہ آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق فریقین نے تعمیری روابط کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ اتفاق کیا کہ دیانت داری، غیر جانبداری، باہمی تعاون کے تحت متحد، پُرعزم اور تعمیری انداز میں کام کیا جائے گا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تمام اراکین آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کی شرائط کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کا احترام کریں گے۔