راولپنڈی کے روات انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر 15 گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 20 فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شدید آگ کی وجہ سے عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں۔
ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بروقت ٹیمیں بھیجنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔