آگ……
میں ایک ایسے شہر کا باسی ہوں،
جہاں سال کے آغاز میں ہولناک آگ بھڑک اٹھتی ہے۔
ایک معمولی چنگاری آتش فشاں بن جاتی ہے۔
چرند، پرند، سب اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔
آتش زدگی کے ہر واقعے میں ہلاکتیں ہوتی ہیں،
ہر بار عمارتوں، کاروبار، املاک کو نقصان پہنچتا ہے،
ہر بار احتجاج ہوتا ہے، ہر بار کمیشن بنتا ہے،
مگر ہربار…وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ
شہر اس سانحے کو بھول جاتا ہے۔
میں ایک ایسے شہر کا باسی ہوں،
جس کی یادداشت آگ میں راکھ ہوئی،
اور جس کے تاجروں نے
راکھ کو کاروبار بنا لیا۔