• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر اور شہری……

مجو نے میئر بنتے ہی عوام کیلئے ایک ہیلپ لائن نمبر کا اعلان کر دیا۔

’’ہر مسئلے کا حل، ایک کال کے فاصلے پر، ابھی ڈائل کریں۔‘‘

میں نے خوشی خوشی کال ملائی، تو مجو کی آواز میں میسج سنائی دیا۔

براہ مہربانی، ایک ذمے دار شہری ہونے کا فرض نبھائیں،

ٹریفک چالان کی ادائیگی کیلئے ایک دبائیں،

بل کیلئے دو، ٹیکس کی ادائیگی کیلئے تین دبائیں،

حکومتی فنڈ میں عطیات کیلئے چار دبائیں،

یہ پیغام دوبارہ سننے کیلئے پانچ دبائیں،

اور ہمارے نمائندے سے بات کرنے کیلئے صفر دبائیں۔

میں نے بھنا کر صفر دبایا، تو جواب آیا،

آپ نے درست نمبر کا انتخاب نہیں کیا،

کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کیجئے۔

تازہ ترین