انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کردیا گیا، اُن کی جگہ راؤ عبدالکریم کا تقرر کردیا۔
ذرائع صوبائی حکومت کے مطابق آئی جی پنجاب کےلیے مختلف نام زیر غور کیا گیا، جن میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال شامل کیا گیا۔
وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کو پنجاب سے وفاق میں بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کو 24 جنوری 2023ء کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے بطور آئی جی پنجاب 3 سال سے زائد کا دورانیہ گزارا۔