خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں باڑہ کے علاقے شنکو سے 4 لاشیں ملی ہیں۔
ڈی پی او وقار احمد کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے چاروں لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ڈی پی او وقار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔