• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گھر سے باپ بیٹوں کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ہاؤسنگ کالونی کے ایک گھر سے کئی روز پرانی 3 لاشیں ملی ہیں، مقتولین میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

 پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ تینوں باپ بیٹوں کو کسی نے قتل کیا ہے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی،  فارنزک ٹیموں نے گھر سے شواہد اکٹھے کرلیے۔

پولیس کے مطابق محلے داروں نےگھر سے بدبو اُٹھنے پر اطلاع کی، پولیس نے جا کر دیکھا تو گھر میں 3 لاشیں پڑی تھیں، جن کی شناخت 65 سالہ نعمان،35 سالہ کامران اور 30 سالہ عمران کے ناموں سے ہوئی، مقتولین باپ بیٹا ہیں۔

پولیس اور فارنزک ٹیموں نے گھر سے شواہد اکٹھے کرلیے اور لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

قومی خبریں سے مزید