• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے 1 دن پہلے آسٹریلیا کو 1 اور بڑا دھچکا

جوش ہیزل ووڈ— فائل فوٹو
جوش ہیزل ووڈ— فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن پہلے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مکمل فٹنس حاصل نہ کر سکے جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

آسٹریلیا کے سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ نے کہا ہے کہ ہم پُرامید تھے کہ ہیزل ووڈ سپر 8 مرحلے تک فٹنس حاصل کر لیں گے تاہم انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔

ٹونی ڈوڈی میڈ کا کہنا ہے کہ ہم فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کر رہے، ابتدائی میچز کے لیے ہمارے پاس بولرز موجود ہیں۔

یاد رہے کہ جوش ہیزل ووڈ سے قبل فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید