پاکستان ٹیم کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلا میچ نیدرلینڈز کے ساتھ کھیلے گی۔
میچ کی تیاریوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے سنہالیز اسپورٹس کلب میں ٹریننگ سیشن کیا۔
دوسری جانب کپتان سلمان علی آغا نے کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر میچ میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے پہلے میچز کا دباؤ نہیں ہو۔
سلمان آغا نے کہا کہ تیسرے نمبر پر ہی بیٹنگ کروں گا، ہم سب میچز جیتنے کی کوشش کریں گے، ہماری تیاری بہت اچھی ہے بس اب پلان پر کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے ہم اس کا کچھ نہیں کر سکتے، البتہ ہمارے ہاتھ میں پرفارمنس ہے، وہ ہم نے دینی ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔