• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مسلسل بھارتی جبر و تشدد کا سامنا ہے: کینیڈا میں ہائی کمشنر محمد سلیم

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو بھارت کی جانب سے مسلسل جبر و تشدد کا سامنا ہے۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے اٹاوہ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے طویل عرصے سے جاری مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا پُرامن اور دیرپا حل صرف اور صرف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انصاف اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے اور بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے۔

تقریب کے دوران صدر آصف علی زرادی، وزیرِاعظم میاں شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

اس کے علاوہ کشمیری عوام کی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا سمیت ٹورنٹو، مونٹریال اور وینکوور میں قائم پاکستان کے قونصل خانوں میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید