ڈی 8 رکن ممالک کا وفد پونچھ ہاؤس پہنچ گیا، جن کا سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے استقبال کیا۔
مندوبین میں بنگلادیش، مصر، ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا، نائجیریا، ترکیہ اور آذربائیجان کے نمائندے شامل ہیں۔
ڈی 8 مندوبین نے پنجاب کے ثقافتی حسن اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ کے اقدامات کو سراہا۔
مہمانوں کے وفد نے واہگہ بارڈر، شالیمار باغ، مزارِ اقبال، بادشاہی مسجد، حضوری باغ، شاہی قلعے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وفد کو تاریخی و ثقافتی اہمیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مندوبین نے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔
وفد کے دورے کے اختتام پر باہمی خیر سگالی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔