• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دورہ انڈونیشیا، صدر پربوو سے ملاقات

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی انڈونیشیا کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ مردیکا پیلس آمد کا منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی انڈونیشیا کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ مردیکا پیلس آمد کا منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو انڈونیشیا کے سرکاری دورہ جکارتہ پہنچ گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی انڈونیشیا کے صدر پربوو سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کی دیرینہ برادرانہ شراکت داری پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر انڈونیشی صدر پربوو نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام میں دلچسپی ظاہر کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا نے دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے پاک فضائیہ سے تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے انڈونیشین وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، ایئر چیف کو تمام مقامات پر باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ 

دونوں فضائی افواج نے مشترکہ تربیت اور پیشہ ورانہ تبادلوں پر اتفاق کیا، ابھرتے ایرو اسپیس شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انڈونیشین ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے کو سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ایئر چیف کو انڈونیشین فضائیہ کا اعلیٰ ترین میڈل آف آنر دیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ اجلاس میں دفاع اور سلامتی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید