• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل روما مائیکل نے اداکار شان بیگ کے ساتھ شادی کر لی، دونوں نے اس خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا ہے۔

شان بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روما مائیکل کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس پر وائفی کا اسٹیکر بھی موجود تھا۔

بعد ازاں روما مائیکل نے بھی اسی تصویر کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ری پوسٹ کر کے شادی کی تصدیق کی۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا، جن میں سے کئی پیغامات روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی شیئر کیے۔

بعد ازاں شان بیگ نے اپنے مداحوں کے نام ایک پیغام میں بتایا کہ میری سابقہ ازدواجی زندگی کا اختتام کافی عرصہ پہلے عدالت سے باہر باہمی تصفیے کے ذریعے ہو چکا تھا اور میں اور میری سابقہ شریکِ حیات اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے امید، خوشی اور شکر گزاری کے ساتھ اپنی زندگی کا نیا باب شروع کیا ہے، میری گزارش ہے کہ افواہوں، قیاس آرائیوں یا موازنوں سے گریز کریں اور میری سابقہ شریکِ حیات سمیت سب کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

شان بیگ نے یہ بھی کہا کہ بطور والد اپنی ذمے داریاں، روما مائیکل کے ساتھ نئی ازدواجی زندگی اور مستقبل اب میری اولین ترجیحات ہیں۔

واضح رہے کہ شان بیگ پاکستان کے معروف اداکار ہیں اور حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز دہلی بوائز کے دوسرے سیزن کا بھی حصہ بنے ہیں۔

دوسری جانب روما مائیکل پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ ہیں، جنہوں نے 2023ء اور 2024ء میں مس چارم (Miss Charm) اور مس گرینڈ (Miss Grand) مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ وہ متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید