ساہیوال کی فرید کالونی میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا۔
ساہیوال پولیس حکام کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔