• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: ماں اور بیٹے کے قتل کا ملزم گرفتار، مزید 2 قتل کا اعتراف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں  5 روز قبل ہوئے خاتون اور اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے مزید 2 قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کی 3 سالہ بیٹی کے قتل کا بھی اعتراف کر لیا، ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزم نے 14 سالہ 1 اور لڑکے کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم مقتولہ خاتون کا محلے دار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عالم چوک کی رہائشی خاتون 5 روز قبل اپنے 2 بچوں سمیت گھر سے نکلی تھی، ملزم نے تیز دھار آلے سے خاتون اور اس کے بیٹے کو قتل کیا اور بیٹی کو نہر میں پھینک دیا تھا۔

ملزم نے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں اور فرار ہو گیا تھا، قتل کے بعد ملزم لاہور سے ٹرین میں سوار ہو کر کراچی فرار ہو رہا تھا۔

ٹرین کے عملے کو ملزم کی تصویر بھیجی گئی تو ملزم کی شناخت ہو گئی، شناخت کے بعد ملزم کو ٹرین سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید