امریکا میں ایک پالتو طوطے نے دنیا کے سب سے طویل العمر طوطا ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سونی نامی اس طوطے نے 32 سال اور 292 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، اس ریکارڈ کی باضابطہ طور پر اکتوبر 2025ء میں تصدیق ہوئی تھی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بتایا ہے کہ رواں سال 10 جنوری کو اس طوطے نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی ہے۔
امریکی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والے طوطے سونی کی مالکن جینیٹ ریچر نے بتایا کہ یہ طوطا 1993ء میں ان کے خاندان کا حصہ بنا تھا اور اس وقت یہ صرف چند ہفتے کا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ طوطے کے پاس پہلے الفاظ کا بہت زیادہ ذخیرہ تھا لیکن اب وہ اپنے بڑھاپے کی وجہ سے صرف چند الفاظ ہی استعمال کرتا ہے۔