• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کی تمام سڑکیں کھول دی گئیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر خیبر پختون خوا کی تمام سڑکیں کھول دی گئیں۔

سرکاری حکام کے مطابق صوابی انٹرچینج کو کلئیر کر دیا گیا ہے جبکہ پشاور اسلام آباد موٹر وے پر بھی ٹریفک بحال ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کو ملانے والے اٹک پل جی ٹی روڈ کو کھول دیا گیا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کو میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان اسلام آباد موٹر وے ایم 14 سی پیک یارک ٹول پلازا کو کلیئر کر دیا گیا ہے، جبکہ ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں اور مسلم آباد انٹرچینج بھی کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے صوبے کی بند سڑکیں کھولنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے کہا تھا کہ 4 روز سے سڑکیں بند ہیں، صوبے کے عوام کو شدید مشکلات ہیں، لوگ جان سے جا رہے ہیں، رولنگ پارٹی اپنے ہی صوبے کے لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید