• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90 فیصد لوگ میڈیکل وجوہات پر ڈی پورٹ ہو رہے ہیں: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال — اسکرین گریب
مصطفیٰ کمال — اسکرین گریب

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 90 فیصد لوگ میڈیکل وجوہات پر ڈی پورٹ ہو رہے ہیں، بارڈر ہیلتھ سروسز میں ڈی پورٹ ہونے والوں کی اسکریننگ ہوگی۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر صحت کو بریفنگ دی گئی۔ 

اجلاس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مفروضے کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی کے 3 لاکھ مریض ہیں۔ گلوبل فنڈ کا 25 فیصد گورنمنٹ کو اور 75 فیصد فنڈ این جی اوز کو دیا جا رہا ہے، ابھی آپ کو کیسز اور زیادہ ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک ہی جگہ پر بچوں میں مرض پایا گیا، غلط سرنجز لگائی گئیں۔

اجلاس کے دوران ڈی جی ہیلتھ کی بریفنگ پر وفاقی وزیر صحت نے ڈی جی کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ آپ سے جو پوچھا جا رہا ہے وہ بتائیں اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کریں صرف اسلام آباد کا ڈیٹا دیں۔

اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے کہا تھا کہ جو سیٹیں خالی ہیں وہ لازمی پُر کریں گے۔

رجسٹرار پی ایم اینڈ ڈی سی نے اجلاس کو بتایا کہ ہم نے اس کو 31 مارچ تک بڑھا دیا ہے، امید ہے سیٹیں پُر ہو جائیں گی۔ 

قومی خبریں سے مزید