• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی میں صوبائی و قومی اسمبلی نشستوں میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بلوچستان اسمبلی میں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرار داد رکن صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین نے پیش کی۔ قرار داد کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65 سے بڑھا کر 85 اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں 20 سے بڑھا کر 28 کی جائیں۔

اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے کہا کہ صرف قرار داد منظور نہیں کرائیں بلکہ اس پر عمل بھی کرائیں، جب ہم دیگر قوانین منظور کرسکتے تو یہ بھی منظور کرسکتے ہیں۔

زرین مگسی نے کہا اسمبلی نشستیں بڑھانے سے متعلق وفاقی حکومت سے بات کی جائے۔ اسمبلی نشستیں بڑھانے سے متعلق قرار داد کو مشترکہ قرار داد تصور کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید