• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈ کپ: آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹ سے ہرادیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 40ویں اور آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔

پالے کیلے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 104 رنز کا ہدف 10ویں اوور میں حاصل کرکے ایونٹ میں اپنے سفر کا اختتام فتح سے کیا ہے۔

عمان کی ٹیم 17ویں اوور میں 104 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، وسیم علی 32، جتندر سنگھ 17، حماد مرزا 16 اور کرن سونا ولے 12کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

آسٹریلیا کے ایڈم زامپا نے 4، گلین میکسویل، زیویئر بارٹلٹ نے 2، 2 جبکہ نتھن ایلس اور مارکس اسٹوائنس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

فاتح ٹیم کے کپتان مچل مارش نے 64 اور جوش انگلس 12 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں، اننگز کے واحد آؤٹ ہونے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ تھے، جو 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید