رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوحا میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں جنہوں نے سیمی فائنل سمیت اپنے اپنے گروپ کے تمام تین مقابلوں میں فتح حاصل کی۔
سری لنکا اے نے بھارت اے کو آٹھ وکٹوں سے زیر کیا، پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو پانچ وکٹ سے ہرایا۔
پاکستان شاہینز کے نوجوان بیٹر فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ بنگلادیش اے کے خلاف سیمی فائنل میں ایک پلان کے تحت بیٹنگ کی جس میں کامیابی ملی۔