پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر غازی غوری نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف اہم ہدف سیریز جیتنا تھا۔
محمد طحہٰ سے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے غازی غوری نے کہا ہے کہ جب ٹیم سیریز جیتتی ہے تو آنے والے چیلنجز کے لیے اعتماد پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے فاسٹ بولرز کے خلاف بیٹنگ تکنیک پر مزید کام کرنا ہے اور میں کوشش کرتا رہوں گا کہ زیادہ محنت کروں اور اگلی سیریز میں مزید بہتر پرفارم کروں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیٹر محمد طحہٰ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کافی اچھی رہی، پہلے میچ میں اچھا پرفارم ہوا۔
انہوں کہا ہے کہ پلان تھا کہ جیسے ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ کرتا ہوں ویسے ہی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بیٹنگ کروں۔