پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ لاہور سے ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق چار ہفتوں کے دوران 692 اتائیوں کے کاروبار سیل کیے گئے۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ اتائیوں کے 303 اڈے سیل کیے گئے۔
ترجمان پی ایچ سی نے کہا کہ سرگودھا میں 33، ملتان میں 29 اتائیوں کے مراکزبند کیے۔
ترجمان پی ایچ سی کے مطابق فیصل آباد میں 34، خانیوال میں 17 اتائیوں کے کاروبار سیل کیے۔