• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان، بی ایل اے اور دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے، مصطفیٰ نواز کھوکھر


اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس 

تحریک تحفط آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ طالبان، بی ایل اے اور دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔

اسلام آباد میں تحریک تحفط آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت سیاسی مصالحت کر پا رہی ہے نہ ہی کوئی فیصلہ۔

اس موقع پر اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ ہمسایوں سے معاملات بات چیت سے حل ہونےچاہئیں۔

اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے انجیکشن کا دوسرا کورس 24 یا 25 تاریخ کو ہوگا، انہیں علاج کیلئے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اہل خانہ اور ڈاکٹر عاصم کی موجودگی میں اسپتال منتقل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید