پاکستان اور بنگلادیش کے وزرائے خارجہ نے عوام کے مفاد میں مستقبل کی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیشی ہم منصب ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
اسحاق ڈار نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو بطور وزیر خارجہ تقرری پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار اور امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
گفتگو کے دوران مختلف شعبوں اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کے ساتھ عوام کے مفاد میں مستقبل کی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔