• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

فوٹو: شوشل میڈیا
فوٹو: شوشل میڈیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں انگلینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ میں 8 ٹیمیں ہیں، ان میں سے انگلش ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا اور پاکستان کے خلاف فتح کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں گروپ 1 سے جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت اور زمبابوے جبکہ گروپ 2 سے نیوزی لینڈ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں تاحال اس دوڑ میں موجود ہیں۔

ایونٹ میں کل نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان اہم ترین میچ کھیلا جائے گا، کولمبو میں ہونے والا یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید