بہت ساری چیزیں جنہیں ہم بیکار سمجھ کر کباڑ میں پھینک دیتے ہیں وہ کسی کی نظر میں ان کی بہت قیمتی خزانے جیسے اہمیت بھی ہوسکتی ہے۔
ایسی ہی ایک مثال پاکستان کے باصلاحیت فنکار احتشام جدون نے قائم کی ہے، انہوں نے گاڑیوں کے کباڑ کو بڑے بڑے خوبصورت مجسموں میں تبدیل کر دیا۔
احتشام جدون نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں ہمیشہ سے دھاتی اشیاء کی طرف متوجہ رہا ہوں، جب میں کباڑ میں دھاتوں کو دیکھتا ہوں تو ان مجسموں کا تصور کرنا شروع کر دیتا ہوں جنہیں بنانے میں ان دھاتوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ احتشام جدون ایک سابق مارشل آرٹسٹ ہیں، اُنہوں نے کبھی رسمی طور پر آرٹ کا مطالعہ نہیں کیا بلکہ ماضی میں وہ اسٹیل فیبریکیشن کا کام کر چکے ہیں اور اسی لیے اب وہ دھاتوں سے بڑے بڑے مجسموں کو بے ساختہ ڈیزائن کرتے ہیں۔