پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 318 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 858 پر بند ہوا۔
100 انڈیکس 0.2 فیصد کم ہوا ہے، بازار میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 44 ارب روپے کم ہوکر 17535 ارب روپے ہوگئی ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 55 ہزار 652 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 58 ہزار 624 کی بلندی پر بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔