• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس1 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن زبردست تیزی دیکھی گئی۔

 پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 9696 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 56 ہزار 177 پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس سی 30 انڈیکس 6.7 فیصد بڑھنے پر کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 3059 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 48 کروڑ شیئرز کے سودے 31 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 978 ارب روپے اضافے سے 17579 ارب روپے ہوگئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 55 ہزار 294 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 58 ہزار 354 کی بلندی پر بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید