• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں تاریخی فیصلہ، سوشل میڈیا لت کیس میں میٹا اور گوگل ذمہ دار قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں تاریخی فیصلہ، سوشل میڈیا لت کیس میں میٹا اور گوگل ذمہ دار قرار، نوجوان لڑکی کو 30 لاکھ ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم، جیوری نے پلیٹ فارمز کو ذہنی نقصان کا سبب قرار دے دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکا میں زیرِ سماعت سینکڑوں اسی نوعیت کے مقدمات پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔ بی بی سی کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک عدالت نے تاریخی فیصلے میں میٹا اور گوگل کو سوشل میڈیا کی لت کے ایک مقدمے میں ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ایک نوجوان لڑکی کیلی کے حق میں فیصلہ سنایا، جسے 30 لاکھ ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ جیوری نے قرار دیا کہ میٹا، جو انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی مالک ہے، جبکہ گوگل یوٹیوب کا مالک ہے، نے جان بوجھ کر ایسے پلیٹ فارمز تیار کیے جو بچوں کے لیے نشہ آور ثابت ہوئے اور متاثرہ لڑکی کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچایا۔ جیوری کے مطابق ذمہ داری کا 70 فیصد حصہ میٹا اور 30 فیصد گوگل پر عائد ہوتا ہے، جبکہ مزید تعزیری ہرجانے کی رقم بعد میں طے کی جائے گی جو 3 کروڑ ڈالر تک جا سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید